اسلام
آباد ۔ 22 جنوری (نیوز ایجینسیز) محکمہ موسمیات
نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی ساہیوال،
چکوال،بہاولپور ڈویژن سمیت ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں
کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں
میں موسم سرد اور خشک رہے گا، پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند
پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں
موسم سرد اور خشک رہا۔
Daily Pak News In - News, Urdu Kahani, Weather, Sports, Behas o Mubahsa, Urdu Columns, Islam
اسلام، اردو نیوز، اردو کہانی، موسم کا حال، کھیل، بحث و مباحثہ، اردو کلمز
Monday, 22 January 2018
یونیورسٹی کے طلبا کے درمیاں تصادم، توڑ پھوڑ
لاہور: پنجاب
یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں رات گئے تصادم کے دوران طلبا نے الیکٹریکل انجینئرنگ
ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں
گروپوں کو منتشر کردیا۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق الیکٹریکل انجینئرنگ
ڈپارٹمنٹ میں ایک طلبہ گروپ کی جانب سے آج ہونے والی پائنیر فیسٹویل کی تیاریاں
جاری تھیں کہ دوسرے طلبہ گروپ نے رات گئے دھاوا بول کر ڈپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کی
اور ایک کمرے کو آگ بھی لگادی۔ہنگامہ آرائی کے دوران کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے
گئے۔واقع کی اطلاع ملنے پر
کی
نفری موقع پر پہنچ گئی اور طلبا کو منتشر کرکے حالات پر قابو پالیا۔دوسری جانب
پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 2 طلبہ گروپوں میں تصادم کا نوٹس لے لیا۔وائس
چانسلر کا کہنا تھا کہ تصادم کے نتیجے میں الیکٹریکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی ریسرچ
لیب کو بھی نقصان پہنچا، توڑپھوڑ میں ملوث طلبا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔علاوہ
ازیں انتظامیہ نےمیڈیا اور غیرمتعلقہ افراد کو بھی
یونیورسٹی میں داخلے سے
روک دیا۔گذشتہ برس فروری میں بھی پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم ہوا
تھا، جس کے دوران دونوں جانب کے طلبہ نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور لاٹھی کا
آزادانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔بعدازاں مارچ
2017 میں بھی پنجاب یونی ورسٹی میں ایک طلبہ گروپ کے کارکن کلچرل شو پر چڑھ دوڑے
تھے، اس دوران اینٹوں اور پتھروں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا اور ہنگامہ آرائی
میں 18 طالب علم زخمی ہوگئے تھے۔
Subscribe to:
Posts (Atom)

